کوئٹہ ،قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سیاسی رہنمائوں پر حملہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے دعا کی کہ احسن اقبال کو اللہ تعالیٰ جلد صحت یابی عطاء فرمائے ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔