کوئٹہ، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے پارٹی کے رہنماء وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے کہ ان پر حملہ کرنے کے کیا محرکات ہیں تاکہ انہیں عوام کے سامنے لاکر حملہ کو قرار واقعہ سزا دی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حملہ لمحہ فکریہ ہے آج ہمارا معاشرہ جس جانب جارہا ہے کہ عوام کے نمائندوں اور وزراء پر اس طرح کے قاتلانہ حملہ کرکے انہیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت فوری طورپر اس کی تحقیقات کرے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یابی عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :