کوئٹہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا تعارفی اجلاس میں

پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال و متحرک بنانے کیلئے جدوجہد کی جائے گی تاکہ پارٹی کو مزید مستحکم و مضبوط بنایا جا سکے، اجلاس میںفیصلہ

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا تعارفی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر احمد نواز بلوچ منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی ضلعی سیکرٹری جنرل آغا خالد شاہ دلسوز نے چلائی اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی سیکرٹری لقمان کاکڑ ، جوائنٹ سیکرٹری غفور سرپرہ ، انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ ، فنانس سیکرٹری ملک فاروق شاہوانی ، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، خواتین سیکرٹری ریحانہ جالب بلوچ کسان و ماہی گیر سیکرٹری یوسف رند، ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ ،پروفیشنل سیکرٹری زبیر جان نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور زیر غور آئے اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال و متحرک بنانے کیلئے جدوجہد کی جائے گی تاکہ پارٹی کو مزید مستحکم و مضبوط بنایا جا سکے اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں تنظیم کاری کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی بڑی جماعت بن چکی ہے آج بلوچ ، پشتون اور بلوچستانی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل واحد سیاسی لیڈر ہیں جو عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں پارٹی تعصب ، نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے کوئٹہ میں آبادی تمام اقوام متحدہ ہو کر حقوق کیلئے جدوجہد کریں تب ہی فرقہ وارایت ، قتل و غارت گری کا خاتمہ ہو سکتا ہے بی این پی جتنی مضبوط ہوگی عوام کے معاشرتی مسائل اتنے ہی حل ہونگے سابقہ حکومت نے گروہی و ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور عوام کو مکمل طور پر پسماندہ رکھا جس کی وجہ سے غربت ، افلاس ، جہالت ، بیروزگاری ، محرومیوں میں اضافہ ہوا ۔