Live Updates

کوئٹہ، تحریک انصاف الیکشن میں پورے بلوچستان سے امیدوار کھڑے کرییگے،بابر یوسفزئی

بلوچستان کی ہر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور مقابلہ کریں گے کسی کرپٹ جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف بلوچستان

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں پورے بلوچستان سے امیدوار کھڑے کرییگے بلوچستان کی ہر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور مقابلہ کریں گے کسی کرپٹ جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سب سے مقبول جماعت ہے آنے والے دنوں میں اچھی شخصیات کی حامل افراد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ وارڈ 1 کنٹونمنٹ کے کونسلر مبین خان خلجی سے ملاقات کرتے ھوئے کیا اس موقع پر کونسلر مبین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریات اور منشور نے متاثر کیا ھے عمران خان اس وقت پاکستان کی واحد امید کی کرن ہے عمران خان کا پیغام ہی پاکستان کی بہتری کا پیغام ھے ان مزید کہنا تھا کہ جلد اپنے ساتھیوں سمیت صوبائی صدر بلوچستان کے اعزاز میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کروں گا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے مزید کونسلری، سابق چیرمین ، وائس چیرمین اور اچھی شخصیات کے حامل افراد پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات