کوئٹہ،سابق صوبائی وزیرحاجی اسماعیل گجر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیرحاجی اسماعیل گجر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہاکی اور کھیل سے وابستہ تنظیموں نے حاجی اسماعیل گجر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ موصوف بلوچستان میں ہاکی کے کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بروئے کار لا تے ہوئے مخلصانہ کوششیں کریں گے قومی کھیل کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں زوال کا شکار ہے جسے اس کا جائز مقام دلانے کیلئے کوششیں رنگ لائیں گی حاجی اساعیل گجر کا بلامقابلہ ہاکی اسیوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل اور مثبت سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کا جذبہ رکھتے ہیں اسی لئے ان کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔