آرمی چیف کی وزیرداخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت، جلد صحت یابی کیلئے دعا

اتوار مئی 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر))کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

آر می چیف نے وزیرداخلہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔خیال رہے احسن اقبال تحصیل کنجروڑ میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عابد جلسہ گاہ میں موجود تھا اور خطاب کے وقت فرنٹ لائن میں بیٹھا تھا۔ 5-18/--442