چیئرمین سینیٹ ، راجہ ظفرالحق اور شیری رحمن کی وزیر داخلہ پر حملہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے بھی واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔