احتساب سب کیلئی کی پالیسی کی بدولت ملک بھر میں قومی احتساب بیورو کا مستقبل درخشاں ہے، چیئرمین نیب

نیب اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے پوری قوم کی امیدیں نیب سے وابستہ ہیں تاکہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے اور نیب قومی توقعات پر پورا اترے گی، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیان

اتوار 6 مئی 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لئے پالیسی کی بدولت ملک بھر میں قومی احتساب بیورو کا مستقبل درخشاں ہے۔ نیب نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے، پوری قوم کی امیدیں نیب سے وابستہ ہیں تاکہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے اور نیب قومی توقعات پر پورا اترے گی۔

قومی احتساب بیورو کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی وغیرہ کے مبینہ الزامات کے تحت سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور سابق فوجی افسران سے بلا تفریق شکایات کی تصدیق، تفتیش اور چھان بین کا آغاز کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں کی بدولت نیب کے وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور طاقتور کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں نظر آتی ہیںکیونکہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر کو پکڑنا اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر قیمت پر بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے 7 ماہ میں نیب کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ انہوں نے قومی احتساب بیورو کے تمام ڈائریکٹر جنرل صاحبان کو ہدایت کی کہ کسی بھی بد عنوان کو چھوٹ نہ دیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ 11 اکتوبر 2017ء سے 6 مئی 2018ء تک گزشتہ برس کے مقابلہ میں شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، یہ مسابقتی اعداد و شمار نیب کے تمام عہدوں کے افسران اور عملہ کی محنت شاقہ اور شفافیت پر مبنی کارروائیوں اور بھرپور اور شاندار کارروائیوں اور ساز گار ماحول کا نتیجہ ہے جہاں بدعنوانی کے خلاف جنگ کو ایک قومی فریضہ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پوری قوم بدعنوانی کے لئے نیب کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف بلا امتیاز اور قابل ذکر کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ نیب کے تمام افسران قانون کے مطابق انتہائی دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی موثر پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :