رائٹرز فورم کے صدر کی قیادت میں وفد کی قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید درانی سے ملاقات

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) رائٹرز فورم کے صدر سیدنوید حیدر ہاشمی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کی ،وفد میں ڈاکٹر زیب النساء ،غزالہ بٹ،ریاض ندیم نیازی اور کامران باصر شامل تھے،اس موقع پر شاعر و ادیب ریاض ندیم نیازی نے اپنے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعتیہ مجموعے ،جو آقاکانقش قدم دیکھتے ہیں،کا تحفہ پیش کیا ،اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ درانی نے بلوچستان کے معروف شاعر و ادیب ریاض ندیم نیازی کی علم و ادب اور نعتیہ خدمات کو سراہا۔