ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میںمیڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے،پریس کے ذریعے عوامی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے،کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر

اتوار 6 مئی 2018 21:40

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میںمیڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے‘ پریس کے ذریعے عوامی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے‘ عوامی بہبود کی حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کر نے میںصحافی برادری اپنا مثبت کردار اد ا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن سیدتنویر اختر ، ودیگر صحافی بھی موجود تھے ۔کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ عوامی بہبود کے اجتماعی منصوبوںاور جاری ترقیاتی منصوبوں میں نقائصں کی نشاندہی کریں، مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکو مت کا نصب العین ہے لورالائی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی ،اور سی ایم پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ا نہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

ملاقات میں پریس کلب لورالائی کے صدر محمد عثمان موسیٰ خیل ،خان محمد خانو ،امیر محمد غلزئی ،حاجی سلطان،ملک امانت حسین ،نعیم ناصر ،اور محمد رسول نے کمشنر کو لورالائی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صحت اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی، ٹریفک کی صورت حال ،سٹر کوں پر گرد غبار ،شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال ،سبزی منڈی اور ٹرک و بس اڈا کی شہر سے باہر منتقلی ودیگر مسائل سے تفصیلاآگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :