سینیٹر رحمان ملک کی وزیرِداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیرِداخلہ و پیپلزپارٹی سینیڑ رہنمائ سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

مذمتی بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وزیرِداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت اور تشویش ناک ہے۔قاتلانہ حملے میں وزیرِداخلہ احسن اقبال کے زخمی ہونے کو سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ احسن اقبال صاحب کو جلد شفا عطا فرمائے۔