نواز شریف اپنے جرائم کے سامنے عوام کو ڈھال نہیں بناسکتے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

عوام جانتے ہیں شریف خاندان نے کس طرح اپنی تجوریاں بھریں، اب دینے کا وقت آیا تو ووٹ کی عزت کا بیانیہ گڑھ لیا،ردعمل

اتوار 6 مئی 2018 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے جرائم کے سامنے عوام کو ڈھال نہیں بناسکتے،عوام جانتے ہیں شریف خاندان نے کس طرح اپنی تجوریاں بھریں،حساب دینے کا وقت آیا تو ووٹ کی عزت کا بیانیہ گڑھ لیا۔،نواز شریف جیل سے کس قدر خوفزدہ ہی. اس کے چہرے سے سب ظاہر ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ مرد حر کا کیا مقابلہ کریں گے جنہوں نین 14 سال بے گناہ جیل کاٹی۔حج سکینڈل پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف ریکارڈ ہی دیکھ لیتے۔ہمارین وزیر 3 سال جیل میں رہے اور عدالت نے باعزت بری کیا۔نواز شریف کے پاس عدالت میں کہنے کیلئے کچھ نہیں اس لیے جلسے شروع کردیئے۔نوازشریف لوگوں کو جھوٹ بول کر دھوکہ نہیں دے سکتے۔لوٹ مار کی دولت کی یہ منی ٹریل کیا دیں گے۔انہیں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ جیل ان کا مقدر ہی