وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ، اور سراج الحق کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ، سراج الحق اور دیگر نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سید خورشید احمد شاہ، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کی جس میں احسن اقبال زخمی ہوگئے تھے ۔ان راہنماو،ْں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔