سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:50

اسلام آباد ۔ 06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جانی چاہیے اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پوری ریاست پر حملہ کے مترادف ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جانی چاہیے جبکہ اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔