پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہشمندامیدواروں کے انٹرویز کا سلسلہ (آج )سے شروع ہوگا

پہلے مرحلے میں لاہور کے انٹرویوز ہونگے ،14مئی کو پارلیمانی بورڈ کوسفارشات پیش کی جائینگی

اتوار مئی 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) تحریک انصاف کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ آج ( پیر) سے شروع ہوگا ، پہلے مرحلے میں لاہور کے حلقوں کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹر ویوز ہونگے جس کے بعد مرحلہ وار باقی اضلاع سے امیدواروں کے انٹر ویوز لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں آن لائن 3026درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

آج پیر کے روز چیئرمین سیکرٹریٹ میں لاہور سے امیدواروں کے انٹر ویوز کا سلسلہ شروع ہوگا جس کے بعد باقی اضلاع کے امیدواروں کے انٹر ویوز لئے جائیں گے اور پارلیمانی بورڈ کے 14مئی کو ہونے والے اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔بتایاگیا ہے کہ امیدواروں کے انٹرویوز سے قبل پنجاب کے صدرعبد العلیم خان میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔