احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے‘مریم نواز

سیاسی فوائد کیلئے لوگوں کو اکسانے والے اصل مجرم ،حساب برابر کرنے کیلئے لوگوں کو استعمال کرنیوالے ذمہ دار ہیں

اتوار 6 مئی 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاکہ احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نوا نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہاکہ احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے جبکہ سیاسی فوائد کیلئے لوگوں کو اکسانے والے اصل مجرم ہیں اورحساب برابر کرنے کیلئے لوگوں کو استعمال کرنیوالے ذمہ دار ہیں ۔