چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت، جلد صحت یابی کی دعا

سیاست میں عدم برداشت اچھی روایت نہیں، معاملہ کی تہہ تک جایا جائے تاکہ مستقبل میں سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے

اتوار 6 مئی 2018 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشترکہ بیان میں احسن اقبال پر نارووال میں فائرنگ کو نہایت افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تہہ تک جایا جائے تاکہ مستقبل میں سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت اچھی روایت نہیں ہے۔