وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے ، حکومت گرفتار ملزم سے تفتیش کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کرے،مولانا عبدالغفور حیدری

اتوار مئی 22:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گرفتار ملزم سے تفتیش کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کرے۔ ان خیالاتر کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو نئی زندگی عطا کی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے واے ادارے گرفتار ملزم سے تفتیش کرکے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں ہے دہشت گرد نہیں چاہتے کہ ملک میں امن بحال ہو تاہم ہم سب ملکر وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔