سینیٹر سراج الحق کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 22:10

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملہ کے پس پردہ عزائم بے نقاب ہونے چاہئیں اورحملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی احسن اقبال پر حملہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔