پولیس کی پتنگ سازوں ، فروخت کر نے، اڑانے و الوں ، ون ویلرز کے خلاف کارروائی،17 ملزمان گرفتار

اتوار 6 مئی 2018 22:10

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ سازوں ، فروخت کر نے، اڑانے و الوں اور ون ویلرز کے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئی17 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ سازی اور فروخت کرنے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں15مقدمات درج کرکی17ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سی50سے زائد پتنگیں،20چرخیاں اوردیگر سامان برآمد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرمعین مسعود نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :