رمضان المبارک برکت ، رحمت ، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے ، حافظ محمد ادریس

اتوار 6 مئی 2018 22:10

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکت ، رحمت ، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں قرآن بھی نازل ہوا جو ہمارا دستور حیات ہے اور ہمیں پاکستان کی صورت میں آزاد ریاست بھی اللہ نے عطا فرمائی جو عظیم نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان میں کھانے پینے اور خواہشات نفس سے رک جانا روزے کی شان اور تقاضا ہے مگر پوری زندگی اللہ کی اطاعت میں دے دینا اس کا حقیقی مقصد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ای ایم ای سوسائٹی کے جاسمین شادی ہال میں منعقدہ استقبال رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ دین اسلام ایک مکمل نظام زندگی ہے ۔معاشرت و معیشت سے لے کر سیاست و حکومت اور قانون سازی و عدالت ،ہر شعبہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے تابع ہو، تب اسلام کا حقیقی تقاضا پورا ہوتا ہے ۔