سائنسی شعور کے بغیر اعلیٰ تعلیم کا تصور بے معنی ہے،ڈاکٹرطاہرامین

اتوار مئی 22:10

ملتان۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سائنسی شعور کے بغیر اعلیٰ تعلیم کا تصور بے معنی ہے فزکس اُن بنیادی علوم میں سے ہے ۔ جن میں مسلمان سائنسدانوں نے ناقابلِ قدر کارنامے انجام دیئے اور آج کے جدید علم کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے زکرین ایلومینائی ایسوسی ایشن آف فزکسٹس (ZAAP)کی تقریب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی میں عالمی سطح کی تحقیق کے فروغ کا کلچر تقویت پا رہا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کی بہترین جامعات کے اساتذہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ہونے والی انٹر نیشنل کانفرنسز میں تسلسل کے ساتھ آرہے ہیں۔ تمام شعبہ جات کے چیئر مین اور اساتذہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر شعبہ جات کو ترقی دیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے چیئر مین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کو اُنکی عمدہ کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ZAAPکے پیٹرن اورشعبہ فزکس کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے ZAAPکے اغراض و مقاصد اور شعبہ میں گزشتہ 2سالوںمیں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ZAAPگزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف شعبہ کے فارغ التحصیل طلباء کے درمیان رابطے کا سبب ہے بلکہ یونیورسٹی کی قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ شعبہ میں نئے کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور ریسرچ کی سہولیات اور ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیت اور علمی دوستی کی بدولت شعبہ فزکس میں بھی بہت ترقی ہوئی ہے اور آئندہ مستقبل قریب میں شعبہ کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں ایک اعلیٰ معیار کا ادا رہ قائم ہو سکے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ریسرچ کی جائے ۔

انہوں اس موقع پر دور دراز سے آنے والے طلباء و طالبات، شعبہ جات کے چیئرمین، ڈائریکٹرز اور انتظامی آفیسران کا شکریہ اد اکیا۔ ZAAPکے سبکدوش ہونے والے صدر عاصم جاوید نے ZAAPکی دو سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ کا سکالر شپ ضرورت مند طلباء میں تقسیم کر رہا ہے ۔ قبل ازیں ZAAPکا آئندہ دو سالوں کیلئے نئی باڈی کا انتخاب ہوا جس میں ڈاکٹر احسن مظہر صدر، ڈاکٹر حماد بخاری جنرل سیکرٹری،،ڈاکٹر جنید اقبال جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر نیاز احمد فنانس سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔