گیارہ نکاتی ایجنڈا نافذ کرنے والے خیبر پختونخواہ میں ایک نکاتی ایجنڈا بھی نافذ نہ کر سکے ،چوہدری طارق سبحانی

اتوار 6 مئی 2018 22:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ گیارہ نکاتی ایجنڈا نافذ کرنے والے خیبر پختونخواہ میں ایک نکاتی ایجنڈا بھی نافذ نہ کر سکیں ہیں۔ ملک کی20کروڑ عوام جھوٹے وعدوں اور دعوؤں میں نہیں آئیں گے ۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور ہماری حکومت نے کرپشن ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرو، اورنج ٹرین ، موٹر وے سمیت دیگر اہم منصوبوں میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے ۔ کرپشن کے دروازوں کو بند کر کے خدمت خلق کے مشن کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بد ترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔ تبدیلی والوں نے پانچ سال دھرنوں میں ضائع کئے ۔ عوام میں شعور آچکا ہے اب وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔مسلم لیگ(ن) ہی ملک کی ترجمانی کرنے کی حقدار ہے اور ہم ہی ملک کو خوشحال اور ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔ میاں محمد نواز شریف کو عوام اقتدار میں لائیں گی۔