سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ کے چیئرمین انجینئرخاور انور خواجہ کی قیادت میں چھ رکنی وفد دبئی ائرپورٹ شو میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو گیا

اتوار 6 مئی 2018 22:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ کے چیئرمین انجینئرخاور انور خواجہ کی قیادت میں چھ رکنی وفد دبئی ائرپورٹ شو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں وائس چیئرمین محمد سہیل اصغر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال میجر جنرل (ر) میر حیدر علی خان، کنوینر بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں نعیم جاوید سابق ضلع ناظم سیالکوٹ، ڈائریکٹر احسن شبیر کارل اور ڈپٹی منیجر الیکٹرانس انجینئر رضوان سلیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کو الوداع کہنے کے لیے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ پر منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا، منیجر ائرپورٹ زیڈ اے خان، اسسٹنٹ منیجر کسٹمر اینڈپیسنجر سروسز عدنان حمید خلیل ، انچارج ٹرمینل بلڈنگ یعقوب قریشی اور میاں شمس ڈی ایف او ائر پورٹ پر موجود تھے۔ دبئی ایرپورٹ شو 7 مئی سے 9 تک جاری رہے گا۔وفد شو میں شرکت کے علاوہ مختلف فضائی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کر یں گے اور انہیں سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :