بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مزمت۔بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں وزیر داخلہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث کردار کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بلاول نے مزید کہا کہ یہ وزیر داخلہ پر حملہ نہیں یہ ریاست پر حملہ ہے۔