صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کی وفاقی وزیرداخلہ پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) صوبائی وزیربرائے اطلاعات ، محنت ، ٹرانسورٹ وماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے احسن اقبال کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات کے خلاف غیر سیاسی حرکتون کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔