مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

اتوار مئی 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اور مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان سندھ کے ترجمان مولانا طلحہ رحمانی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ دارالافتاء کے رئیس مفتی سیف اللہ جمیل ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر امیر نواب ، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان دوا خان صابر ، جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر عبد الرزاق ، یوسی چیئرمین عبد الصمد ، یوسی چیئرمین مولانا سلطان محمود ، جامعہ اشاعت القرآن کے مہتمم مولانا قاری سلطان عمر ، مولانا عنایت اللہ عمر ، جے یوآئی کے رہنماء قاری ایوب ہزاروی ، قاری سلطان احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔