خاران میں معصوم نہتے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے ،بی این پی

اتوار 6 مئی 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ دنوں لجے خاران میں مزدوروں کی قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معصوم نہتے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے پارٹی ایسے واقعات کی مذمت کرتی ہے بیان میں گزشتہ روز مارواڑ میں 23کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مائنز اینڈ لیبر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کان کنوں کو تحفظ دینے کیلئے جدید بنیادوں پر ایسے اقدامات کرے تاکہ ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہو ں اور انسانی قیمتی جانوں کو تحفظ مل سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر لواحقین کی مالی معاونت کے حوالے سے اقدامات کرے زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں ۔