ہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس’’نظام مصطفی محاذ‘‘-- نے متحدہ مجلس عمل کو ن لیگ کی بی ٹیم قرار دیدیا

ملک گیر-’’ووٹ فارنظام مصطفی‘‘ مہم چلانے کا اعلان،کرپٹ مافیا کے گارڈ فادرکی حمایت کرنے والے قومی مجرم ہیں، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی اقوام متحدہ شام کشمیر ،فلسطین،برمااور افغانستان میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے

اتوار مئی 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس’’نظام مصطفی محاذ‘‘-- نے متحدہ مجلس عمل کو ن لیگ کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے ملک گیر-’’ووٹ فارنظام مصطفی‘‘ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، کرپٹ مافیا کے گارڈ فادرکی حمایت کرنے والے قومی مجرم ہیں،ہماری جدوجہد نظام مصطفی کو اقتدار میں لانے کیلئے ہے۔اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس --------نظام مصطفی محاذ--کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس لاہور میں جے یو پی (نورانی)کے دفتر میں نظام مصطفیٰ محاذ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی زیرصدارت اور محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں منعقد ہوا،اجلاس میں محاذ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، جے یوپی (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ،جے یو پی نیازی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،سابق ایم این اے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ،سنی اتحاد کونسل کے محمد نواز کھرل ،جے یو پی (نورانی) کے سیکریٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی ،پیر سید شاہد حسین گردیزی ،شاداب رضا نقشبندی ،مفتی محمد حبیب قادری ،صاحبزاہ عبدالمصطفیٰ چشتی ،مفتی محمد مقیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس نے ملک گیر-""ووٹ فارنظام مصطفی" مہم چلانے کا اعلان کیا اس دوران ملک بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے امیدوار فائنل کرلئے گئے، 14مئی کو لاہور میں مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گا،گدی نشین مشائخ سے رابطوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ،،رمضان المبارک کے دوران افطار پارٹیوں کی صورت میں رابطہ عوام مہم جاری رہے گی ،انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے الیکشن سیل قائم کردیا گیا، دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے مشاورت مکمل کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اہلسنت جماعتوں کا اتحادا نتخابی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا،نظام مصطفیٰ محاذ اہلسنت کا نمائندہ متحدہ سیاسی پلیٹ فارم ہے اس گرینڈ الائنس کو ملک بھر کے مشائخ علماء اور تمام اہلسنت جماعتوں کی تائید و حمایت حاصل ہے، قوم انتخابات میں ختم نبوت کے غداروں کو نہیں وفاداروںکو ووٹ دے گی، انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کو ووٹ دینا پاک فوج اور عدلیہ کو کمزورکرنے کے مترادف ہے مودی کے یارالیکشن میں عبرت کا نشان بنیں گے۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اہل حق اپنا کھویا ہوا وقاربحال کرنے کیلئے متحداور متحرک ہوچکے ہیں قوم انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کردے گی، متحدہ مجلس عمل ن لیگ کی بی ٹیم ہے کرپٹ مافیا کے گارڈ فادرکی حمایت کرنے والے قومی مجرم ہیں،ہماری جدوجہد نظام مصطفی کو اقتدار میں لانے کیلئے ہے۔آل پاکستان مشائخ کونسل کے چیئرمین اور نظام مصطفی محاذ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ ملک بھر کے مشائخ نے اپنے مریدوں کو ختم نبوت کے غداروں کوووٹ نہ دینے کی ہدایت جاری کردی ہے، خلائی مخلوق کا واویلاکرنے والے پاکستان دشمن طاقتوں کے مقاصد پورے کررہے ہیں پاک فوج اور عدلیہ کو متنازعہ بنانا ملک سے غداری ہے،ہماری منزل پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنایا ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ اور محاذ کے سینئروائس چیئرمین ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے میدان میں اترآئے ہیں ہماری سیاست کا مرکزی و محور اسلام اور پاکستان ہے صوفیاء کے ماننے والے پاکستان کی حقیقی سیاسی طاقت ہیں الیکشن میں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اجلاس میںمنظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ شام کشمیر ،،فلسطین،،برمااور افغانستان میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے سیاسی جماعتیں کرپٹ افراد کو ٹکٹ جاری نہ کریں ،غیرجانبدار اور دیانتدار افراد پر مشتمل نگراں حکومتیں بنائی جائیں، اجلاس میںعوامی مسائل کے حل کیلئے چیف جسٹس کے عوام دوست اقدامات کی تحسین کی گئی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔