Live Updates

تمام منصوبوں پرمحمد نواز شریف اورمحمدشہباز شریف کی مہراور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نشان ہے ‘ جس طرح مسلم لیگ (ن) نے ووٹ کو عزت دی ہے اسی طرح عوام 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کو عزت دیں گے‘عمران خان صاحب آپ جتنی بھی گالم گلوچ کر لیں ‘جتنے بھی الزامات لگا لیں پھر بھی سوا دو سال گذرنے کے بعد آج تک محمد نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی‘عمران خان جب پاک فوج‘عدلیہ ‘الیکشن کمیشن سمیت دیگر آئینی اداروں کو گالی دیتے ہیں تو ہمار دل دکھتا ہے ‘مینڈیٹ چوری کا الزام لگانے پر ان اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ خود نوٹس لیں ‘لاڈلے عمران خان صاحب پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے‘ اپنے چھپائے ہوئے اثاثے کو تسلیم کرنے اور جعلی دستاویزت کیس میں بھی بری ہوجاتے ہیں، دوسری جانب تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے محمد نواز شریف ہفتے میں 5مرتبہ اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر عدالتوں میںپیش ہوتے ہیں لیکن انھیں عیادت کے لئے استثنیٰ نہیں ملتا ‘احتسا ب اچھی بات ہے لیکن احتساب ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں،ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں لوٹ مار کر کے قوم کا پیسہ کھایا گیا،

وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کاراولپنڈی میں محمد شہباز شریف پارک کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام منصوبوں پرمحمد نواز شریف اورمحمدشہباز شریف کی مہراور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نشان ہے ‘ جس طرح مسلم لیگ (ن) نے ووٹ کو عزت دی ہے اسی طرح عوام 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کو عزت دیں گے‘عمران خان صاحب آپ جتنی بھی گالم گلوچ کر لیں ‘جتنے بھی الزامات لگا لیں پھر بھی سوا دو سال گذرنے کے بعد آج تک محمد نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی‘عمران خان جب پاک فوج‘عدلیہ ‘الیکشن کمیشن سمیت دیگر آئینی اداروں کو گالی دیتے ہیں تو ہمار دل دکھتا ہے ‘مینڈیٹ چوری کا الزام لگانے پر ان اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ خود نوٹس لیں ‘لاڈلے عمران خان صاحب پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے‘ اپنے چھپائے ہوئے اثاثے کو تسلیم کرنے اور جعلی دستاویزت کیس میں بھی بری ہوجاتے ہیں دوسری جانب تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے محمد نواز شریف ہفتے میں 5مرتبہ اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر عدالتوں میںپیش ہوتے ہیں لیکن انھیں انھیں عیادت کے لئے استثنیٰ نہیں ملتا ‘احتسا ب اچھی بات ہے لیکن احتساب ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں لوٹ مار کر کے قوم کا پیسہ کھایا گیا۔وہ اتوار کی شام راولپنڈی میں محمد شہباز شریف پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام حنیف عباسی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے شہباز شریف ویژن کو راولپنڈی میں عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کے پی کے میں ایک بھی نیا میدان، نیا پارک، نیا سکول، نیا ہسپتال نہیں بنایا، عمران خان نے آج پھر 90 دہائی کی گالم گلوچ کی سیاست کا آغاز کیا ہے، عمران خان کے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت نہیں رکھی اور خدمت صرف اسے نصیب ہوتی ہے جو عوام کی خدمت کر سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو دوسروں کی عزت کرنا سکھایا ہے اس لئے میں عمران صاحب کہتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ تین دن قبل بھی عمران صاحب کو پی ٹی وی حملہ، پولیس والوں کو سر پھوڑنے، پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے الزامات سے بری کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ جتنی بھی گالم گلوچ کر لیں جتنے بھی الزامات لگا لیں، آج تک سوا دو سال گزرنے کے باوجود دو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہنے اور تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن کا ثبوت نہیں مل سکا کیونکہ پاکستان کے عوام کا اعتبار تھا اور محمد نواز شریف نے پاکستان کے خرانے کو قوم کی امانت سمجھ کر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں کام ہو اس میںپنجاب حکومت کڑے احتساب سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتسا ب اچھی بات ہے لیکن احتساب ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں۔ ان صوبوں میں بھی ہونا چاہیے جہاں لوٹ مار کر کے قوم کا پیسہ کھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو پارک آباد ہوا ہے اسی طرح پاکستان ہمیشہ آباد رہے گا۔

2018ء میں عوام اس پارٹی کو ووٹ دیں گے جس نے پاکستان کے اندھیرے ختم کئے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں ضرور ہو گی جہاں بجلی چوری ہوتی ہے ‘ وہ تمام فیڈرز جہاں بل ادا کئے جاتے ہیں وہاں بجلی گھر گھر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے راولپنڈی کو سجایا ہے، راولپنڈی کے عوام نے 2013ء کابدلہ اس شخص سے لینا ہے جو راولپنڈی اور پنجاب کی ترقی کا دشمن ہے، اس لاڈلے سے یہ بدلہ 2018ء کے الیکشن میں لینا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات