عرفان صدیقی کی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے وزیرداخلہ پر حملہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس رجحان کو خطرناک قرار دیا اورکہاکہ دیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے احسن اقبال انتہائی پڑھے لکھے ، شریف النفس اور ملک وقوم کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھنے والے انسان ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال محفوظ رہے۔ انہوں نے اٴْن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ن