بلاول بھٹو زرداری آج ضلع منڈی بہاوالدین کا دورہ کرینگے

اتوار 6 مئی 2018 23:00

منڈی بہائ الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آج (پیر کو ) ضلع منڈی بہاوالدین کا دورہ کرینگے۔ بلاول بھٹو ممبرسازی کیمپوں کا دورہ کریں گے ۔بلاول بھٹو بذریعہ ہیلی کاپٹردن ایک بجے بھاگٹ پہنچیں گے۔ ۔

(جاری ہے)

امیدوار NA 85 آصف بشیر بھاگٹ کی رہائش گاہ پر لنچ کریں گے اور بھاگٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مانگٹ اور گوجرہ میں قائم ممبر سازی کیمپوں کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔