کوئٹہ ،صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے بلوچستان کے عوام وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال جب بہتر ہو رہی ہے تو ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہیں اور یہ حملہ وفاقی وزیر داخلہ پر نہیں بلکہ ملک پر حملہ ہوا ہے بعض عناصر دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہیں جس کا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ۔