Live Updates

کوئٹہ ، تحریک انصاف کے رہنماء نوابزدہ شریف جوگیزئی کی مارواڑ اور اسپن کاریز میں کوئلہ کانوں میں 23 مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت

صوبہ محکمہ مائنز اور پی ایم ڈی سی ان تمام تر واقعات کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرتے ، بیان

اتوار 6 مئی 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر نوابزدہ شریف جوگیزئی نے مارواڑ اور اسپن کاریز میں کوئلہ کی کانوں میں 23 مزدوروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ محکمہ مائنز اور پی ایم ڈی سی ان تمام تر واقعات کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرتے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کسی معاشرے میں کسی کو واقعہ کا ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاتا تو اس طرح واقعات ہوتے رہتے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے کیونکہ جو ذمہ دار ہیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح پی ایم ڈی سی انتظامیہ کی کارکردگی کو دیکھا گیا یہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ وہ صرف فوٹو سیشن میں مصروف تھے جبکہ مزدوروں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ محکمہ مائنز میں ایسے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے تو بغیر این او سی کے کوئلہ کی کانوں کے لائسنس جاری کردیتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات