فیصل آباد، دو روزہ کوآپریٹو لٹریری فیسٹیول 7 اور 8 مئی کو ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ کوآپریٹو لٹریری فیسٹیول 7 اور 8 مئی کو گورنمنٹ کوآپریٹو ٹریننگ کالج سرگودھا روڑ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کالج جمیل گھٹوالہ نے بتایا کہ فیسٹیول کے افتتاحی روزسوموار 7 مئی کو10 بجے صبح مختلف اداروں کے طالب علموں کے مابین تقرری‘غزل‘مضمون نویسی کے مقابلوں کے علاوہ محفل مشاعرہ بھی ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب جہانگیر احمد اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے دوسرے روز منگل8 مئی کو مقابلوں کے انعقاد کے علاوہ طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :