چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق،قائد حزب اختلاف شیری رحمان کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:50

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں انھوں نے کہا کہ احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ چیرمین سینٹ نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے بھی واقع کی بھر پور مذمت کی اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر گولی چلانے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ پر حملہ سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ اور عوام اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے وزیر داخلہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔