سینیٹر آغا شاہزیب درانی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ و ترقی و اصلاحات کے چیرمین سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ انھوں نے وزیر داخلہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :