سینیٹر رضا ربانی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر گولی چلانے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ پر حملہ ملک کی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں ملک کی سلامتی اور آمن و امان کو خراب کرنے کے درپے ہیں لیکن سیاسی قوتوں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان عناصر کو بے نقاب کرنے اور انھیں شکست دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انھوں نے وزیر داخلہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔