امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملہ کے واقعہ کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے نارووال میں وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملہ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کا خواہاں ہے۔