اداروں کے ٹھکراؤ کسی صورت ملکی مفاد کے لئے سودمندنہیں،رہنما ایم ایم اے

انصاف اوراحتساب کاپیمانہ سب کے لیے یکساں ہوناچاہیے تاکہ ملک مزیدبحرانوں سے بچ سکے،ملک کی سترسالہ محرومیوں ناانصافیوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ عوام ایم ایم اے کے صالح قیادت کومنتخب کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے ،شمولیتی جلسے سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 23:50

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری مفتی عبدالستار حاجی محمدانورشاہوانی نے کہاہے کہ ملک کی سترسالہ محرومیوں ناانصافیوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ عوام ایم ایم اے کے صالح قیادت کومنتخب کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے مجلس عمل اقتدارمیں آکرملک کواسلامی فلاحی ریاست بنائیگی اداروں کے ٹھکراؤ کسی صورت ملکی مفاد کے لئے سودمندنہیں انصاف اوراحتساب کاپیمانہ سب کے لیے یکساں ہوناچاہیے تاکہ ملک مزیدبحرانوں سے بچ سکے بلوچستان میں قوم پرستوں نے اپنیذاتی مفادات کے سواء قوم کوکوئی ترقی نہیں دی بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں بلوچستان کے ہرڈسٹرکٹ میں اقتصادی زون قائم کیے بغیرصرف روڑسے ترقی ممکن نہیں جمعیت میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت جماعت کے مثبت سیاسی عمل کے لییعوامی عدالت کافیصلہ ہے 11مئی کومنگچرکے مقام پر شہدائے اسلام کانفرنس بلوچستان کے سیاسی ماحول کوایک نئی روشن مستقبل کی راہ ہموارکریں گی ان خیالات کااظہارانھوں نے تحصیل کھڈکوچہ میں شاہوانی قبیلے کے سرکردہ رہنماحاجی غلام شاہوانی ملک مؤ من سرپرہ ملک درمحمدشاہوانی میرمجیب الرحمن شاہوانی محمدعمرشاہوانی میرمحمداکرم شاہوانی میرناصراحمدلہڑی کی جمعیت میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جلسہ سے مولاناصاحبزادہ کمال الدین حافظ محمدابراہیم لہڑی مولاناولی محمدترابی میرحشمت لہڑی میرحبیب اللہ پرکانی سردارعبدالقیوم شاہوانی مولاناحماداللہ قاری محمدقاسم مینگل حاجی عبدالمالک رند مولانامحمدزکریاشاہوانی حافظ عبدالقادرقریشی منظوراحمدقلندرانی اوردیگرنے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاملک میں موجودہ اضطراب نظام کی خرابی کی وجہ سے ہے ملک کابٹوارہ نظام کو تبدیلی اوراسلامی اصلاحات کے لئے کیاگیاتھا لیکن 70سال بیت چکاہے محرومیوں میں اضافہ ہورہاہیں مسائل حل نہیں ہوتے متحدہ مجلس عمل عملی اقدامات کے ذریعے قوم کو فرسودہ نظام سے نجات دلانے کیلے میدان میں اتری ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں نے قومیت لسانیت کے نام پر عوام کوترقی کے بجائے اپنے تجوریوں کوبھردیے جس سے محرومیوں میں مزیداضافہ ہوا بلوچستان اب پاکستان کامستقبل ہے اس لئے مقامی لوگوں کومحرومیوں سے نجات دلانے کیلئے سی پیک روٹ میں بلوچستان کے ہرڈسٹرکٹ میں تجارتی زون قائم کیے جائے تو عوام خودبخودخوشحال ہوگی انھوں نے کہا شہداء کی لہونے رنگ دکھایاہے جس کی وجہ سے عوام جمعیت میں شامل ہورہے ہیں اور11مئی کومنگچرمیں شہدائے اسلام کانفرنس میں متحدہ مجلس عمل عوامی طاقت کامظاہرہ کریں گی قبل ازین مولاناعبدالغفورحیدری جمعیت علماء اسلام ضلع مستونگ کی جانب سے تربیتی پروگرام منعقدہ جامعہ مفتاح العلوم میں شرکت کی جہاں تحصیلوں کے کابینہ یونٹوں کے امراء ونظماء علماء طلباء اورکارکن کثیرتعدادمیں شریک تھے بعدازاں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے طویل جلوس میں قائدین کاجلسہ گاہ پہنچایاگیا۔