Live Updates

ہمیں دو ارب روپے کا حساب چاہیے، ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو یہ پیسے کہاں گئے، ڈاکٹر یاسمین راشد

اتوار 6 مئی 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125یونین کونسل 71 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو ارب روپے کا حساب چاہیے اگر علاقہ میں دو ارب روپے کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو یہ پیسے کہاں گئے ?علاقہ پسماندگی کا شکار ہے ، علاقہ میں سیوریج کے مسائل ہیں ، ن لیگ کی حکومت ختم ہونے میں 16دن باقی رہ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان دو ارب روپے سے الیکشن میں دھاندلی کی ، حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے دو ارب روپے جاری کیے گئے ، ہم نے دو ارب سے متعلق سوا پوچھا لیکن کوئی جواب نہ آیا ، ہائی کورٹ میں بھی اس کیس کو لے کر گئے ، ہمیں بتایا جائے کہ یہ دو ارب روپے کہا ں کہاں خرچ ہوئے ، میں ٹیکس پیڈ ہوں میں دو ارب روپے کا حساب لے کر رہوں گی ، یہ بے ایمان حکومت ہے سارا پیسہ کھا گئے ہیں ، یہ لوگ پیسہ بانٹ کر ووٹ خریدتے ہیں ، میں چیف منسٹر پنجاب ، گورنر پنجاب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ دو ارب روپے کہاں خر چ ہوئے ، علاقہ میںعوام سیوریج ملا پانی عوام پینے پر مجبور ہیں، سڑکو ں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات