لاہور،پی ٹی آئی رہنما اعجا زاحمد چوہدری کا احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے احسن اقبال پر حملے کی پرزو ر مذمت کی ، واقعہ کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائے ، احسن اقبال پر حملے کے تمام محرکات کو سامنے لایا جائے ، سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے ،الیکشن سے قبل اس طرح کے واقعات تشویش ناک ہے ، اتنی سخت سیکورٹی میں ایک شخص کا فائرنگ کرنا حیران کن ہے ، میں احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔