وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی

پیر 7 مئی 2018 00:00

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ایئر پورٹ پر احسن اقبال کی خیریت دریافت کی اور اپنی نگرانی میں احسن اقبال کو ایمبولینس میں شفٹ کروایاجہاں سے انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی - اس موقع پر وزیراعلیٰ نے احسن اقبال کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں - محمد شہبازشریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی -