گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملتان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے

پیر 7 مئی 2018 00:00

ملتان۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملتان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے ،اپنے دورے کے دوران انہوں نے ملتان ایئر پورٹ پر کارگو کی جدید سہولیات کی فراہمی بارے اعلی سطحی اجلاس سے خطا ب سمیت معروف عالم دین سید عطاء المومن بخاری ،مفتی ہدایت اللہ پسروری ،سا بق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان کی اہلیہ، سماجی شخصیت مشتاق احمد ،ڈاکٹر قمر منیر کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، ورثا ء کیلئے صبر جمیل کی دعا ئیں کیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہائوس ملتان میں سیاسی وسماجی وفود سے ملاقاتوں کے علاوہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔