وفاقی وزیر حاجی سکندرحیات خان بوسن کابجلی کی فراہمی کاافتتاح

پیر مئی 00:00

ملتان۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیرزراعت حاجی سکندرحیات خان بوسن نے کہاہے کہ عوامی خدمت ہی زندگی کامشن ہے جب تک سیاست میں ہوں یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جھوک لشاری موضع لطف آباد یوسی 93میں بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی پرزورمزمت کرتاہوں حملہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے اس موقع پر اقبال عاربی ،،سرورخان ،عمرہانس اورشاہین خان سمیت دیگرشریک تھے۔