ایف سی نے مسافر بس کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا

پیر 7 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بختیار آباد کے قریب فرنٹیر کور بلو چستان نے مسافر بس کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو بختیار آبادکے قریب قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں نے ایک مسافر بس کو روک کر اسلحہ کے زور پر مسافروں سے نقدی اورقیمتی اشیاء چھیننے کی کوشش کی بروقت اطلاع ملنے پر فرنٹیر کور موقع پرپہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان نے بدنامہ زمانہ ڈاکو احمد کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اورایمونیشن قبضے میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو ڈکیتی ،راہزنی اوردیگرسنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔