لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 7 مئی 2018 00:00

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی پٹھانکوٹ میں ایک شخص عبدالخالق نے فائرنگ کرکے اپنے کزن خوجک ولد وینچی کو ہلا ک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ در ج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔