وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کے حملے میں زخمی ہونے پر ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔