ْقائم مقام گورنر راحیلہ درانی کا کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

پیر 7 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی اپنے ایک بیان میں ہلن کاریز کے قریب پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیو الے غریب کانکن مزدوروں پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کوئلہ کان کے مزدور انتہائی تنگدستی میں زندگی گزار تے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبے بھر کے عوام ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے ایک بیان میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج و معالجے کی تمام سہولتوں کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور جاں بحق و زخمی ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ (