وفاقی وزیرداخلہ پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ، دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہونگے،قائم مقام گورنر راحیلہ حمید خان درانی

پیر 7 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس قسم کے دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا ۔ انہوںنے وفاقی وزیر داخلہ کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے خاندان اورپارٹی کارکنوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا ا ظہار بھی کیا ۔